37

بے نظیربھٹوپرفلم؛ بختاوربھٹوکا مہوش حیات کے خلاف ایکشن لینے کا اعلان

کراچی: پاکستان کی سابق وزیراعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی زندگی پربننے والی فلم پراعتراض اٹھاتے ہوئے ان کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے فلم کی ٹیم کے خلاف ایکشن لینے کا اعلان کردیا۔
گزشتہ روزاداکارہ مہوش حیات نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے محترمہ بے نظیربھٹو کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنے کی تصدیق کی تھی جس کے بعد یہ خبر محض چند گھنٹوں میں پورے میڈیا پرچھاگئی تھی۔ مہوش حیات کے اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ان کے فیصلے کو سراہا جارہا تھا اور کہا جارہا تھا کہ مہوش حیات محترمہ شہید بے نظیربھٹو کی تصویر پیش کرنے کے لیے بالکل صحیح اداکارہ ہیں تاہم بے نظیر بھٹو کی بیٹی بختاور بھٹو کو مہوش حیات اورفلم کی ٹیم کا یہ فیصلہ پسند نہیں آیا اورانہوں نے ٹوئٹر پر سخت الفاظ میں اپنی والدہ کی زندگی پربننے والی فلم پراعتراض اٹھایا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: مہوش حیات فلم میں بے نظیربھٹوبنیں گی
بختاوربھٹو نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ کی زندگی پربننے والی فلم کے حوالے سے ان کے وارث اوربچوں سے کسی قسم کی رضامندی نہیں لی گئی، یہ ہمارے لیے بالکل بھی قابل قبول نہیں ہے اورہم اس کے خلاف ایکشن لیں گے۔

Certainly no consent from her living heirs/children was sought. Absolutely unacceptable and we will be taking action against it. https://t.co/onq9F4xgYT
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) June 22, 2018

بختاوربھٹو کی جانب سے ٹوئٹ کرنے کے تھوڑی دیر بعد ہی اداکارہ مہوش حیات نے ٹوئٹ کرتے ہوئے وضاحت دی کہ ان کی والدہ محترمہ کی زندگی پربننے والی فلم کا پراجیکٹ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور اسے آپ کے خاندان کی اجازت اوردعاؤں بغیر آگے نہیں بڑھایا جائے گا، مجھے یقین ہے ہماری ٹیم پراجیکٹ کومزید آگے بڑھانے سے پہلے آپ سے رابطہ ضرور کرے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  بالی ووڈ کی رنگین دنیا سے ۔۔کچھ نئی خبریں، کچھ نئی باتیں

To clarify rumours circulating.There is a project at the very early stages of development about your amazing mother. This cannot and will not be done without the consent or blessing of the family.I am sure that the team involved will be in touch before they progress further..1/2
— MehwishHayat (@MehwishHayat) June 22, 2018

اس کے ساتھ ہی مہوش حیات نے ایک اور ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ایک فلم سے ہٹ کر بطور اداکارہ میں اپنی آئیڈیل (بے نظیر بھٹو) کے بارے میں تحقیق کررہی ہوں، میں ایک دن آپ سے ملنا چاہوں گی تاکہ ان کے بارے میں مزید جان سکوں۔

2/2 … Meanwhile, as an actress I am researching as much as I can about a real idol of mine. Irrespective of any film I would love to meet someday and learn more about her .
— MehwishHayat (@MehwishHayat) June 22, 2018

واضح رہے کہ بے نظیربھٹوکی زندگی پر بننے والی فلم کا پراجیکٹ ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے لہٰذا فلم میں مہوش حیات کے کام کرنے کے علاوہ مزید کاسٹ کے حوالے سے فی الحال کوئی تفصیلات منظر عام پر نہیں آئی ہیں۔
The post بے نظیربھٹوپرفلم؛ بختاوربھٹوکا مہوش حیات کے خلاف ایکشن لینے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.