26

بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کے تازہ واقعے میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی نہتے کشمیریوں کے خلاف وحشیانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ ریاستی دہشتگردی کے ایک اور واقعے میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں مزید 3 نوجوانوں کو شہید کردیا
بھارتی فوج نے  ضلع کلگام  کے علاقے قائمو میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی لی اور اس دوران 2 نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ واقعے کیخلاف اہل علاقہ محاصرہ توڑ کر سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج شروع کردیا۔
دوسری جانب ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج کے مظالم کیخلاف  پرامن احتجاج کرنے والے مظاہرین پرقابض فوج نے گولیاں چلادیں  جس سے ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔ بتایا جارہا ہے کہ زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔
The post بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.