35

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ،3 اہلکار زخمی

بنوں: سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔

بنوں میں میرعلی کھجوری چیک پوسٹ کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے، زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ بنوں منتقل کردیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب گاڑی معمول کے گشت پر تھی۔ واقعے کے نتیجے میں گاڑی کو نقصان پہنچا ہے جب کہ علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

The post بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ،3 اہلکار زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.