30

بغیر اجازت تصاویر اسکین کرنے پر فیس بک کیخلاف ہرجانہ دائر ہوسکتا ہے، امریکی عدالت

سان فرانسسكو: امریکی عدالت نے سماجی رابطے کی سائٹ فیس بک کے خلاف تصاویر بغیر علم میں لائے اسکین کرنے پر صارفین کو ہرجانہ دائر کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان فرانسسکو کی عدالت نے سماجی رابطے کی مشہور سائٹ فیس بک کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ فیس بک کے وہ تمام صارفین جن کی تصاویر  ان کے علم میں لائے بغیراسکین کی گئیں وہ کمپنی کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کرسکتے ہیں۔
عدالت کے فیصلے کے بعد فیس بک کا کہنا ہے کہ وہ اس حوالے سے اپنا بھرپور دفاع کرے گی، اس کیس کے فیصلے سے فیس بک کے امریکا میں بائیو میٹرک کے استعمال پر دور رس نتائج مرتب ہوسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ فیس بک پر تصاویر میں اپنے دوستوں کو ٹیگ کرنا اس ویب سائٹ کا مقبول ترین فنکشن رہا ہے اور ٹیکنالوجی کے بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ فیس بک نے چہرے کی شناخت کے ذریعے اس کام کو اور بھی آسان بنا دیا تھا۔
The post بغیر اجازت تصاویر اسکین کرنے پر فیس بک کیخلاف ہرجانہ دائر ہوسکتا ہے، امریکی عدالت appeared first on ایکسپریس اردو.