27

بس ایک پاگل عورت نے کام بگاڑ ڈالا

اگر مجھ سے پوچھا جائے کہ اس بھرے پرے پاکستان میں کون ایک شخص ہے جس کا بس نہیں چلتا کہ اس کی میز پر چوبی ہتھوڑے کی جگہ الہ دین کا چراغ ہو جسے رگڑ کے وہ تمام بائیس کروڑ چہروں پر آناً فاناً خوشیاں بکھیر دے تو بس ایک ہی نام لبوں پر آتا ہے۔