40

باکسنگ سے پاک بھارت تعلقات بہتر ہوسکتے ہیں، عامر خان

 لاہور:  پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ باکسنگ سے پاک بھارت تعلقات بہتر ہوسکتے ہیں،انہوں نے لاہور میں داتا دربار پر حاضری دی اور نیاز بھی تقسیم کی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان آنے کا مقصد ملک میں باکسنگ کو فروغ دینا ہے، رمضان المبارک کے بعد سپر باکسنگ لیگ کے بارے میں اعلان بھی کریں گے، لیگ میں پاکستانی کھلاڑی شرکت کریں گے جب کہ آئندہ بھارتی کھلاڑی بھی شاید لیگ کا حصہ ہوں۔ عامر خان کا کہنا تھا کہ ان کے بھائی ہارون خان اب پاکستان میں باکسنگ کھلاڑیوں کی کوچنگ کریں گے۔ اسپورٹس کا مطلب امن ہے، باکسنگ سے پاک بھارت تعلقات بہتر ہوسکتے ہیں۔

Me & @harrykingkhan feeding the poor outside Datta Darbar. Giving back. Maybe the test is on us, to see how much we give back @AKFoundation #Lahore pic.twitter.com/fDXjDOjzPf
— Amir Khan (@amirkingkhan) May 16, 2018

The post باکسنگ سے پاک بھارت تعلقات بہتر ہوسکتے ہیں، عامر خان appeared first on ایکسپریس اردو.