28

بابر اعظم اور حسن علی آئی سی سی کیپس ملنے پر مسرور

 لاہور: پاکستانی کرکٹرز بابر اعظم اور حسن علی آئی سی سی کی ون ڈے ٹیم میں شمولیت پر خوشی سے مسرور ہیں۔
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ کی تیاری کیلئے قذافی اسٹیڈیم میں تربیتی کیمپ کے پہلے روز ساتھی کرکٹرز کی موجودگی میں کیپس دونوں کرکٹرز کے حوالے کیں۔حسن علی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بابر اعظم کے ساتھ کیپ پہنے ہوئے تصویر کیساتھ لکھا ” بابر اعظم کیساتھ آئی سی سی کی ون ڈے ٹیم میں شمولیت پر بہت خوشی اور فخر ہے، بھرپور سپورٹ اور حوصلہ افزائی پر منیجمنٹ اور شائقین کے شکر گزار ہیں۔ “
واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ہر سال ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کرتی ہے جس میں تمام ممبر ممالک کے نمایاں کارکردگی دکھانے والے پلیئرز کو شامل کیا جاتا ہے، اس مرتبہ آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں پاکستان کے دو پلیئرز فاسٹ بولر حسن علی اور بیٹسمین بابر اعظم کو شامل کیا گیا ہے۔

Pakistan stars @babarazam258 and @RealHa55an have been awarded their caps for being named in the ICC ODI Team of the Year 2017! pic.twitter.com/NLHz71CjNn
— ICC (@ICC) April 11, 2018

The post بابر اعظم اور حسن علی آئی سی سی کیپس ملنے پر مسرور appeared first on ایکسپریس اردو.