58

اپنی 53 ویں سالگرہ پر عامر خان کا والدہ کو خراج تحسین

ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان نے 53 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنی والدہ سے خوبصورت انداز میں اظہار محبت کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار عامر خان آج 53 برس کے ہوگئے اس موقع پر انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام کی دنیا میں قدم رکھتے ہوئے اپنی والدہ زینت حسین کی تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ عامر خان نے زینت حسین کی تصویر کے ساتھ بہت خوبصورت پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’وہ شخصیت جس کی وجہ سے مجھے یہ مقام ملا ‘‘۔

عامر خان کے لیے سوشل میڈیا کی دنیا نئی نہیں اس سے قبل وہ انسٹاگرام پر موجود تھے اور ان کے دولاکھ کے قریب فالوورز بھی تھے لیکن انہوں نے اپنی پہلی پوسٹ کے لیے اپنی سالگرہ کے دن کا انتخاب کیا۔
واضح رہے کہ ان دنوں عامر خان فلم ’’ ٹھگ آف ہندوستان‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ اداکار امیتابھ بچن، کترینہ کیف اور فاطمہ ثنا شیخ اہم کرداروں میں نظر آئیں گی۔
The post اپنی 53 ویں سالگرہ پر عامر خان کا والدہ کو خراج تحسین appeared first on ایکسپریس اردو.