77

آن لائن ٹیکسی کمپنی کے ڈرائیور کے قتل کا ملزم گرفتار

 راولپنڈی:  بین الاقوامی کیب کمپنی کے ڈرائیور کے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز قتل ہونے والے آن لائن ٹیکسی کمپنی کے ڈرائیور کے قتل کے الزام میں ایک ملزم ساجد کو گرفتار کرلیا جب کہ ملزم کو تفتیش کے لئے ایچ آئی یو کے حوالے کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹیکنیکل ڈیٹا کی مدد سے گرفتار کیا گیا جب کہ ملزم کے دو مزید ساتھیوں کی تلاش کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں آن لائن ٹیکسی کمپنی کا ڈرائیور دوران ڈکیتی مزاحمت پر قتل

واضح رہے کہ گزشتہ رات لکھو گاوٴں میں مقتول ڈرائیور سجاول امیر نے 12 مارچ کی رات 10 بجے کے قریب رائیڈ بک کی، حملہ آوروں نے 10 بج کر 35 منٹ پرسجاول سے گاڑی چھیننے کی کوشش کی اورمزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

The post آن لائن ٹیکسی کمپنی کے ڈرائیور کے قتل کا ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.