51

انوشکا شرما بھارتی میڈیا پر بھڑک اُٹھیں

 ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما اپنے نام سے من گھڑت انٹرویو شائع کرنے پر میڈیا پر بھڑک اُٹھیں۔
فلم انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ انوشکا شرما بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سے شادی کی وجہ سے اکثر خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں یہی وجہ ہے کہ دونوں شخصیات ہمیشہ اپنی ذاتی زندگی سے وابستہ خبروں کو میڈیا میں لانے سے گریز کرتے ہیں لیکن اخبار کی جانب سے اُن کے اور ویرات سے متعلق شائع کئے گئے بے بنیاد انٹرویو پر انوشکا شرما بھڑک اٹھیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک اخبار کی جانب سے جنوبی کوریا کی سیریز کے موقع پر اپنے اور ویرات کی تصویر سے متعلق اُن ہی کے نام سے شائع کئے گئے انٹرویو پر انوشکا شرما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اخبار انتظامیہ پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

It is SHOCKING to see a completely fabricated interview of mine in a reputed publication like @Ei_Samay. This is to clarify that I have NEVER done an interview on my personal life with them or with anyone else. Just shows how carelessly your personal freedom is looked at by them. pic.twitter.com/ncmcuuJvVs
— Anushka Sharma (@AnushkaSharma) March 9, 2018

انوشکا شرما نے اپنے ٹوئٹ میں سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اخبار میں اپنی ذات سے منسلک انٹرویو دیکھ کر حیران ہوں اوراس بات کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ اپنی نجی زندگی سے متعلق انہوں نے نہ صرف اس اخبار کو بلکہ کسی کو بھی اس طرح کا انٹرویو نہیں دیا اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ آپ کی شخصی آزادی کو کس طرح لاپرواہی سے دیکھتے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: انوشکا شرما شادی کے بعد سوئی دھاگے کیلیے تیار
واضح رہے کہ اٹلی کے شہرمیلان میں بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اوربھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی  رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔
The post انوشکا شرما بھارتی میڈیا پر بھڑک اُٹھیں appeared first on ایکسپریس اردو.