104

انتظامیہ کی غفلت کے باعث سبزی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ، غریب عوام سبزی اور پیاز کی قیمتیں سن کر پریشا ن

سیالکوٹ میں انتظامیہ کی غفلت کے باعث سبزی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ، غریب عوام سبزی اور پیاز کی قیمتیں سن کر پریشان ، پیاز80روپے فی کلو میں فروخت ہو نے لگا، شہری سراپا احتجاج ، حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں انتظامیہ کی غفلت اور ملی بھگت کے باعث سبزی کی قیمت میں بے تحاشااضافہ ہو چکا ہے ۔ سبزی و فروٹ منڈی میں سیاسی اجارہ داری کے باعث لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے ۔ ذخیرہ اندوزوں نے خود ساختہ مہنگائی سے عوام کو پریشان کر دیا ہے ۔ پیاز کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت کو پیدا کر کے اس کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ 20روپے فی کلو فروخت ہونے والا پیاز ایک دن میں ہی 100روپے فی کلو سے تجاوز کر گیا اور سیالکوٹ میں فروخت ہونے والا پیاز بھی منفرد نوعیت کا ہے تاہم ضلعی انتظامیہ تمام صورتحال سے آگاہ ہونے کے باوجود ان ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی نہ کر رہی ہے ۔ سیالکوٹ میں سبزی کی قیمتیں بھی غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں اور انتظامیہ اس سلسلہ میں چشم پوشی کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی چشم پوشی و لا علمی پر عوام سراپا احتجاج ہیں۔ شہر اقبال کی سیاسی و سماجی شخصیات نے حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔