28

امریکی خاتون کو 60 سال قبل بھیجا گیا پوسٹ کارڈ موصول

انڈیانا: ایک امریکی خاتون کے نام لکھا گیا پوسٹ کارڈ انہیں 60 سال بعد موصول ہوگیا ہے۔
شمالی انڈیانا کی خاتون کو یہ پوسٹ کارڈ 60 برس قبل ان کی والدہ نے شمالی کیلی فورنیا سے بھیجا تھا۔ یہ پوسٹ کارڈ ایک ہفتے قبل شیرون گونگور کو موصول ہوا جسے گوشن نامی علاقے میں واقع ایک کمپنی کوالٹی ان اینڈ سوئٹس کی مینیجر کرسٹائن کومب نے خود شیرون کے گھر پہنچایا ہے۔
خاتون کے مطابق جب وہ اپنے دفتر کی دراز صاف کررہی تھی یہ پوسٹ کارڈ ان میں پھنسا ہوا ملا جس پر 26 اگست 1958ء کی تاریخ درج تھی۔ اس کی ایک جانب ان کی والدہ کی جانب سے پینسل سے لکھی عبارت تھی اور دوسری جانب پام کے درخت نظر آرہے تھے۔ اس وقت پوسٹ کارڈ کی قیمت تین سینٹ ادا کی گئی تھی۔

کرسٹائن کومب نے بتایا کہ جب میں نے اس پوسٹ کارڈ پر تاریخ دیکھی تو بہت عجیب گمان ہوا اس پر ایک خاتون مس شیرون کا نام اور پتا لکھا ہوا تھا جوقریب ہی رہتی تھیں اس کے بعد میں پتا پوچھتی ہوئی وہاں جاپہنچی۔
جیسے ہی شیرون کو یہ کارڈ ملا انہوں ںے اسے بہت احتیاط سے سنبھالتے ہوئے کہا کہ اسے میری والدہ کے ہاتھوں نے چھوا ہے اور میرے پاس ان کی بہت کم نشانیاں ہیں تاہم وہ پوسٹ کارڈ کو 60 سال بعد بھی درست ترین حالت میں دیکھ کر بہت حیران ہیں۔
The post امریکی خاتون کو 60 سال قبل بھیجا گیا پوسٹ کارڈ موصول appeared first on ایکسپریس اردو.