67

’امریکہ کو تنہا کرنے میں روس مدد کرے‘

ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے روسی صدر ویلادیمیر پوتن سے استدعا کی ہے کہ امریکہ کو تنہا کرنے میں مدد کرے۔ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے روسی صدر سے ملاقات میں کہا ہے کہ امریکہ کو تنہا کرنے اور مشرق وسطیٰ میں استحکام لانے کے لیے تہران اور ماسکو کو باہمی تعاون بڑھانا چاہیے۔ایران کے ریاستی ٹی وی چینل کے مطابق روسی صدر ویلادیمیر پوتن نے ایرانی رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں کی ہیں۔ریاستی ٹی وی کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے مزید کہا کہ ‘ہمارے تعاون سے امریکہ کو تنہا کیا جا سکتا ہے ۔۔۔ شام میں امریکہ کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کی ناکام سے کوئی انکار نہیں کر سکتا لیکن امریکہ اب بھی اپنی سازشیں جاری رکھے ہوئے ہے۔’ایران یمن میں قیامِ امن میں ناکامی کا ذمہ دار: سعودی عرب’اپنے دفاع کے لیے ہر قسم کا ہتھیار بنائیں گے‘’جوہری معاہدے کے خلاف اقدام کا منہ توڑ جواب دیں گے‘’پاسدارانِ انقلاب پر پابندی کا منہ توڑ جواب دیں گے‘دوسری جانب ایرانی صدر حسن روحانی نے صدر پوتن سے ملاقات میں کہا کہ ایران اور روس مل کر ‘علاقائی دہشت گردی’ سے نمٹ سکتے ہیں۔صدر روحانی نے روسی صدر اور آذربائیجان کے صدر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا ‘ہمارے تعاون کے باعث اس خطے میں دہشت گردی سے نمٹا گیا ہے ۔۔۔ ہم مل کر خطے میں امن قائم کر سکتے ہیں۔’روسی صدر پوتن نے ایران کے ساتھ تعاون کو سراہتے ہوئے اس کو کارآمد قرار دیا۔

صدر پوتن نے کہا کہ ‘ہم عالمی طاقتوں کے ساتھ ہونے والے ایرانی جوہری معاہدے میں یک طرفہ کسی تبدیلی کی مخالفت کرتے ہیں۔’روسی صدر کے ایران کے دورے کے دوران روسی کمپنی روزنیفٹ اور نیشنل ایرانین آیل کمپنی کے درمیان 30 بلین ڈالر کا معاہدے طے پایا۔