70

امریکا سمیت متعدد خلیجی ممالک کا حزب اللہ قیادت پر سخت پابندیوں کا اعلان

 واشنگٹن:  امریکا اور متعدد خلیجی ریاستوں نے حزب اللہ تنظیم کی قیادت کے خلاف سخت پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔
امریکی وزارت خزانہ کے مطابق یہ نئی پابندیاں کئی دیگر رہنماؤں کے علاوہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ پر بھی عائد کی گئی ہیں، حزب اللہ نے حال ہی میں لبنان میں ہونے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔
ایران جوہری معاہدے کی دستبرداری کے بعد سے امریکی حکومت تہران اور اس کے اتحادیوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے پر تلی ہوئی ہے جب کہ اسی ہفتے کے دوران ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ کو بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا جا چکا ہے۔
The post امریکا سمیت متعدد خلیجی ممالک کا حزب اللہ قیادت پر سخت پابندیوں کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.