31

افغانستان سے پاکستانی حدود میں فائرنگ سے 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی

ہنگو: افغان صوبے خوست سے پاکستانی حدود میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیٹیکل حکام کے مطابق پاک افغان سرحد پر لکہ تیگہ کے علاقے میں افغانستان کی جانب سے فائرنگ کی گئی، فائرنگ افغان صوبہ خوست سے کی گئی جس کے نتیجے میں سرحد پر تعینات 2 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیٹیکل حکام کے مطابق زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ سیکیورٹی فورسز نے سرحد پار سے فائرنگ کا موثر جواب دیا اور مقامی قبائل بھی مسلح ہو کر سرحد پر پہنچ گئے۔

The post افغانستان سے پاکستانی حدود میں فائرنگ سے 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.