89

افطار میں پنیر کے مزیدار سموسے بنائیں

افطار میں روزانہ پکوڑے اور سموسے بننا تو عام سی بات ہے۔ آج ہم آپ کو منفرد طریقے سے پنیر کے سموسے بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

اجزا
کاٹیج چیز: 1 پیالی
ہرا مصالحہ: ایک تہائی کپ
پیاز چوکور کٹی ہوئی: 1 عدد
بادام اور بھنے ہوئے کاجو: 10، 10 عدد
کالی مرچ موٹی کٹی ہوئی: 1 چائے کا چمچہ
نمک: حسب ذائقہ
سموسہ پٹی: 20 عدد
تیل: 2 پیالی

ترکیب
بادام، کاجو اور کالی مرچ پیس کر پنیر میں ملا دیں اور ہرا مصالحہ اور پیاز بھی ملا دیں۔
سموسہ پٹی پر تھوڑا مصالحہ رکھ کے تکونا شیپ دیں۔
میدہ کی لئی سے سموسہ بند کر دیں اور ہلکی آنچ پر تل لیں۔ جذب ہونے والے کاغذ پر رکھتے جائیں۔
گرما گرم سموسے کیچپ اور چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔

خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
The post افطار میں پنیر کے مزیدار سموسے بنائیں appeared first on ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar.