41

اسلام آباد عیاشی کا اڈہ بنتا جا رہا ہے، ہائی کورٹ

 اسلام آباد: ہائی کورٹ  نے شہر میں بڑھتی لاقانونیت کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس کو طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکوت میں بڑھتی ہوئی لاقانونیت کا نوٹس لے لیا ہے۔ ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے پولیس کی ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او کوہسار خالد اعوان کی سرزنش کی اور ریمارکس دیئے کہ پولیس اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہے۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ پورا شہر جرائم، منشیات، جسم فروشی اور عیاشی کا گڑھ بن گیا ہے ، آئی جی اور ایس ایس پی بتائیں کہ قحبہ خانوں اور شراب فروشی کے اڈوں کے خلاف کیا کارروائی کی، عدالت نے آئی جی پولیس کو کل طلب کرلیا۔

The post اسلام آباد عیاشی کا اڈہ بنتا جا رہا ہے، ہائی کورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.