23

اسد شفیق کی وطن واپسی، شائقین سے کارکردگی بہتر بنانے کا وعدہ

لاہور: قومی کرکٹر اسد شفیق آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شائقین کو واپسی کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ”پاکستان واپس آ گیا ہوں، اب رمضان المبارک کے آخری چند روز اپنی فیملی کے ساتھ گزاروں گا، انگلینڈ کے خلاف سیریز نہ جیتنے پر مایوسی ہوئی، آپ سے درخواست ہے کہ ہمیں اپنی دعاﺅں میں یاد رکھیں، آپ سب کا سربلند رکھنے کیلیے ہم اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے۔“

Back in Pakistan with family for the last few days of Ramadhan! Little disappointed we didn’t win the series vs England but keep remembering us in your prayers and we will try our best to make you all proud #Cricket #PakistanZindabad
— Asad Shafiq (@asadshafiq1986) June 6, 2018

واضح رہے کہ آئر لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز میں اسد شفیق کی کارکردگی ملی جلی رہی تھی، ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے اسد شفیق اور اظہر علی کو کاﺅنٹی کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیا تھا تاہم کچھ مسائل کی وجہ سے اسد شفیق وطن واپس آ گئے ہیں۔
The post اسد شفیق کی وطن واپسی، شائقین سے کارکردگی بہتر بنانے کا وعدہ appeared first on ایکسپریس اردو.