25

اردوغان بلی چوہے کا کھیل کھیل رہے ہیں

سعودی صحافی جمالی خاشقجی کے قتل نے صرف سلطنتِ سعودی عربیہ اور ترکی کے تعلقات کو پیچیدہ نہیں کیا۔ یہ قتل سعودی عرب کے سیاسی اور تجارتی مغربی اتحادی ممالک کے لیے بھی ایک درد سر بن گیا ہے جس نے جواں سال سعودی ولی عہد کا اصل چہرہ بھی بے نقاب کر دیا جو آنے والی کئی دہایوں تک مشرق وسطی کے اس اہم ترین ملک کی قیادت کرنے کے خواہشمند ہیں۔