ادارہ جاتی پالیسی

ذیل میں دی گئی ادارہ جاتی پالیسی صداقت کے ذمہ داران کی اجتماعی دانش کا مظہر ہیں۔ کوشش کی گئی ہے کہ زیادہ سے زیادہ امور پر اپنی ادارہ جاتی پالیسی واضح کر دی جائے۔ آپ اگر اس میں کسی قسم کی کوئی کمی/بیشی پاتے ہیں تو ہمیں فوری اطلاع دیجیے۔ ہم آپکے تعاون کے دلی شکرگزار ہونگے۔

ویب سائٹ پر آنے والے وزیٹرز کی نجی معلومات:

صداقت، اپنی ویب سائٹ پر آنے والے کسی وزیٹر کے بارے میں ، انکے جانے اور مرضی کے بغیر، کوئی معلومات اکھٹی نہیں کرتا، اور نہ ہی کبھی ایسا کرے گا۔

کیا صداقت کوکِیز اکھٹی کرتا ہے؟

بالکل، بالکل بھی نہیں۔ ہمارا مقصد صرف اردو زبان میں معیاری مکالمہ، گفتگو اور مختلف موضوعات پر تخیل و تخلیقات آپ تک پہنچانا ہے کہ معیاری پاکستانی معاشرتی بیانیہ ان انتہاؤں کی زد سے نکال لیا جائے جن کا شکار پاکستانی معاشرہ، بدقسمتی سے، پچھلی کئی دھائیوں سے ہے۔ صداقت کسی قسم کی کوئی کوکِیز آپکے کمپیوٹر میں آپکے بارے میں کوئی معلومات حاصل کرنے کے لیے داخل نہیں کرتا، نہ کبھی ایسا کرے گا۔ کسی قسم کی شکایت کی صورت میں ہم سے فوری رابطہ کیجیے۔

سبسکرپشن میں دیا گیا ای میل ایڈریس:

یہ ہمارے لیے فخر کا مقام ہے کہ آپ ہماری پوسٹس کو سبسکرائب کریں۔ آپ اس بات کا مکمل یقین رکھئیے کہ آپکا دیا ہوا آپکا ای-میل ایڈریس کبھی بھی کسی دوسرے ادارے سے شئیر نہیں کیا جائے گا، اور نہ ہی کسی کاروباری مقصد کے لئے اسکی خریدوفروخت کی جائے گی۔ اگر کوئی شخص آپ کو اس بات کا دعویٰ کرکے کہ اس نے آپکا ای-میل ایڈریس صداقت سے حاصل کیا ہے تو آپ ہم سے فوری رابطہ کیجیے۔

آپکی نجی معلومات تک رسائی:

صداقت آپکے کمپیوٹر یا کسی بھی ڈیوائس سے کہ جہاں سے آپ صداقت کی ویب سائٹ پر آئیں گے، اس کمپیوٹر یا ڈیوائس پر موجود آپکی نجی معلومات تک کبھی بھی کوئی رسائی حاصل نہیں کرے گا، اور نہ ہی اسکی کوئی کوشش کرے گا۔

صداقت کا مواد شئیر کرتے ہوئے:

اگر آپ صداقت پر موجود کوئی بھی مواد بذریعہ سوشل میڈیا کے کسی بھی پلیٹ فارم کا استعمال کریں گے، تو صداقت آپکے سوشل میڈیا ہینڈلز یا آئی ڈی کو کبھی سٹور یا استعمال نہیں کرتے گا۔ آپکے سوشل میڈیا ہینڈلز اور آئی ڈیز آپکی ذاتی ملکیت ہیں، اور ہم اسکا دلی احترام کرتے ہیں۔

ملکی و بین الاقوامی قوانین کا احترام:

صداقت موجودہ پاکستانی اور بین الاقوامی قوانین کا دلی احترام کرتا ہے، اور ان قوانین کی سختی سے پاسداری کی جائے گی۔ اگر آپ کسی بھی حوالے سے صداقت پر کوئی ایسا مواد دیکھیں جو آپکے تئیں کسی بھی قانون کی خلاف ورزی کرتا ہو تو برائے مہربانی، ہم سے فوری رابطہ کیجیے۔ کسی بھی مسئلے کو فوری طور سے حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

عمر کی قید، اور صداقت پر موجود مواد:

صداقت کی ویب سائٹ پر موجود مواد، اردو پڑھنے والے ان لوگوں کو ذہن میں رکھ کر تحریر کیا اور آپ تک پہنچایا جائے گا/جاتا ہے جو ذہنی اور فکری بلوغیت کے معاملات اور معیارات سے شعوری طور پر آگاہی رکھتے ہیں۔ اگر آپ کے نزدیک صداقت پر موجود کوئی بھی مواد یا تحریر کسی اخلاقی معیار کے مطابق نہ ہوتو ہمیں آگاہ کیجیے گا۔ پاکستانی، یا اردو پڑھنے اور بولنے والے معاشرے میں موجود زبان و بیان کے معیارات کو برقرار رکھنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی، مگر وہ الفاظ جو کہ انفرادی، سماجی و معاشرتی بیان کا جزو بن چکے ہیں، انکے استعمال کو پڑھے اور آپ تک پہنچائے جانے والے مضمون کی نوعیت اور پس منظر کے مطابق ہی جانا جائے گا۔

صداقت کی آپ تک رسائی:

صداقت آپ تک اگر رسائی کرنا چاہے گا تو اسکا ذریعہ عمومی طور پر ای-میل ہی ہوگا۔ کوئی شخص آپ تک خود کو صداقت کا نمائندہ بتائے تو برائے مہربانی، ہم سے فوری طور پر رابطہ کیجیے۔ صداقت اور اسکے ذمہ داران کسی بھی شخص کے قول و فعل، کاروباری یا غیر کاروباری، کے ذمہ دار نہ ہونگے، کہ جب تک مناسب اور متعلقہ قانونی معاملات اور کارروائیاں نہ پوری کر لی جائیں گی۔

صداقت اور کاروبار:

صداقت کی ویب سائٹ چند ایک مڈل کلاس پاکستانیوں کا آپ سب کے لیے تحفہ ہے۔ یہ ویب سائٹ اپنے ذرائع اور آپکے تعاون سے ہی چلتی ہے۔ صداقت کے حوالہ سے صداقت کے ذمہ داران کسی شخص کی کسی کاروباری، یا پیسہ کے لین دین والے معاملات کا ذمہ دار نہ ہوگا کہ جس میں کوئی بھی شخص اپنے آپکو صداقت کا نمائندہ بتا کر آپ سے کاروباری یا پیسہ کے لین دین والے معاملات پر آپ سے بات چیت کرے یا کاروباری معاملات طے کرے۔ ادارہ بڑے واضح الفاظ میں ایسے کسی بھی کاروباری ماڈل کو ڈس-اون کرتا ہے اور کوئی ذمہ داری قبول نہ کرے گا۔

صداقت پر آنے اور یہ ادارہ جاتی پالیسی پڑھنے کا بہت بہت شکریہ۔ آتے رہیئے، پڑھتے رہیئے۔