129

احتیاط

برہنہ ہنستے ناچتے خوشیاں مناتے ایک ہجوم کو قریب آتا دیکھ کر

ایک بھِکارن اپنے تین سالہ بچے کو جلدی سے گود میں لیکر ایسی سائیڈ میں لے گئی جہاں سے بچہ

ان لوگوں کو رنگ رلیاں منانے والوں کو نہ دیکھ سکے

ناں بابا ناں … وہ بڑبڑائے جا رہی تھی ……

میرے ننگے بھوکے بچے نے اگر ہنسنا سیکھ لیا توکل اِسے بھیک کون دے گا
ختم شُد
حوصلہ افزائی کیلئے آپکی ای میل کا انتظار رہے گا
[email protected]