58

آنجہانی سری دیوی کو کانز فیسٹیول میں فلم آئیکون کے ایوارڈ سے نوازدیاگیا

ممبئی: بالی ووڈ کی لیجنڈری آنجہانی اداکارہ سری دیوی کو کانز فلم فیسٹیول میں ٹائٹن ریگی نالڈ ایف لیوس فلم آئیکون ایوارڈ سے نواز دیا گیا ۔
ٹائٹن ریگی نالڈ ایوارڈ دنیا بھر کی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی خواتین کو ان کے سینما انڈسٹری پر گہرے اثرات مرتب کرنے اور ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سری دیوی کو بعد ازمرگ نیشنل ایوارڈسے نوازدیاگیا
بھارتی ہدایت کار سبہاش گھائی اور فلم پروڈیوسر نمرتا گوئل نےسری دیوی کے گھر والوں کی طرف سے  یہ ایوارڈ وصول کیا۔ سبہاش گھائی نے ٹوئٹرپر کہا کہ میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ میں نے سری دیوی کو دیا جانے والا ایوارڈ ان کے شوہر پروڈیوسر بونی کپور کی طرف سے وصول کیا۔

It was honour to receive Award on behalf of legend @SrideviBKapoor at @Festival_Cannes yesterday for her outstanding contribution in indian cinema n shared my experience with impeccable inimitable actor to western audience hosted by Titan Reginald F. Lewis film honours pic.twitter.com/5QZsTYtVkG
— Subhash Ghai (@SubhashGhai1) May 17, 2018

واضح رہے کہ تین ماہ قبل دبئی کے ایک ہوٹل میں باتھ ٹب میں ڈوبنے کے باعث ہلاک ہونے والی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی موت کو ابتدائی طور پردل کا دورہ قرار دیاجارہا تھا۔ تاہم فرانزک رپورٹ سامنے آنے کے بعد انکشاف ہوا کہ سری دیوی نشے کی حالت میں باتھ ٹب میں گرگئیں جہاں ان کی موت ٹب میں ڈوبنے کے باعث ہوئی۔
The post آنجہانی سری دیوی کو کانز فیسٹیول میں فلم آئیکون کے ایوارڈ سے نوازدیاگیا appeared first on ایکسپریس اردو.